امپورٹڈ حکمرانوں نے غریبوں سے دو وقت کی روٹی چھین لی، چوہدری شفیق

امپورٹڈ حکمرانوں نے غریبوں سے دو وقت کی روٹی چھین لی، چوہدری شفیق

  

 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ )پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد شفیق اور سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق نے کہاہے کہ آٹا، بجلی ، گیس اورتمام اشیا خوردو نوش مہنگی کرکے مہنگائی کی ستائی عوام سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے، امپورٹڈوزیر اعظم نے 200 ارب روپے کے مزید ظالمانہ ٹیکسوں کی منظوری دے کر عوام دشمنی(بقیہ نمبر15صفحہ6پر )

 کا ثبوت دیا ہے، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے نااہل حکمرانوں کااحتساب کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر 80 پی میں منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -