چارسالوں میں ملک کباڑخانے میں تبدیل، حافظ حمد اللہ

چارسالوں میں ملک کباڑخانے میں تبدیل، حافظ حمد اللہ

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے چار سالوں میں نئے پاکستان کے نام پر ملک کو کباڑ خانے میں تبدیل کردیا ریاست کی وجہ سے الیکشن چھ ماہ یا ایک سال تاخیر سے ہو سکتے ہیں عمران خان کو عثمان بزدار ،فرح گوگی،شہزاد اکبر جیسے وزرا پسند ہیں عدالتوں نے فواد چوہدری کو ریلیف دیا تو عوام کا اداروں سے اعتماد اٹھ جائے گا 25 جولائی کے بعد ملک میں جمہوریت کے نام پر خاموش آ مریت مسلط تھی اور آ ج جو کچھ قوم بھگت رہی ہے وہ سب اسی کا نتیجہ ہے پی ڈی ایم نے آ ئینی طور پر تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا اسمبلی تحلیل(بقیہ نمبر22صفحہ6پر )

 ہونے کے باوجود عمران خان کہیں نہ کہیں حکومت میں ہے اور یہ شخص جمہوریت کے نام پر سیاہ دھبہ ہے قومی اسمبلی سے نکلنے کے بعد چیختے رہے کہ ان کے استعفے منظور کیوں نہیں کئے گئے لیکن جب استعفے منظور ہونے لگے تو سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے سامنے گڑ گڑا رہے ہیں کہ استعفے منظور نہ کریں اور اب یہ واپس اسی اسمبلی میں جائیں گے جہاں انہوں نے تھوکا اور آ ج وہ نگران حکومت پر بھی اعتراض کررہے ہیں فواد چوہدری پی ڈی ایم کی شکایت پر نہیں الیکشن کمیشن کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر ایازالحق قاسمی ضلعی امیر جے یو آئی اور جنرل سیکرٹری قاری محمد یسین بھی موجود تھے حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان کا ایک اصول ہے کہ یہ نہ مدت کے قائل ہیں نہ عدت کے اسی لیے وہ ہر چیز وقت سے پہلے چاہتے ہیں الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہوں گے تاہم ریاست کے لیے الیکشن میں تاخیر بھی ہوسکتی ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -