دکان پر چھاپہ،غیرمعیاری پیسٹی سائیڈ برآمد، ڈیلر فرار

دکان پر چھاپہ،غیرمعیاری پیسٹی سائیڈ برآمد، ڈیلر فرار

  

کہروڑپکا(نمائندہ خصوصی)6لاکھ کی غیرمعیاری زرعی ادویات پکڑی گئی ،ڈیلر فر ار ہوگیاتفصیل کے مطا بق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لودھراں اکرام الحق اور محمد فرحان ایگریکلچر آفیسر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول کہروڑپکا نے پل چور واہ پر ضیا کارپوریشن پر چھاپہ مار کر تقریبآ 6لاکھ مالیت کی غیر معیاری زرعی ادویات پکڑ لیں اور قبضہ میں لے کر پولیس کے حوالے (بقیہ نمبر30صفحہ6پر )

کر دیا جبکہ دوکان مالک ضیا الرحمن فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس تھانہ صدر نے زراعت افیسر فرحان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول لودھراں ملک اکرام الحق نے کہا کہ کسانوں کا ستحصال نہیں ہونے دیں گے زرعی ادویات کے معیار کو یقینی بنایا جائے گا 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -