ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن،دو دھڑے ختم، معاملات طے،الیکشن ملتوی

ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن،دو دھڑے ختم، معاملات طے،الیکشن ملتوی

  

ملتان(وقائع نگار )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے دو دھڑے ختم اب سنگل الیکشن ہو گا تمام معاملات طے پانے کے بعد 27 جنوری کو ہونے والے ینگ ڈاکٹرز کے انتخابات ملتوی کر دیئے گئے اب نئے شیڈول کے تحت انتخابات 9 فروری کو ہونگے اب پورے پنجاب(بقیہ نمبر34صفحہ6پر )

 کی ایک ہی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ہو گی واضح رہے کہ گذشتہ کئی سالوں سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن دو دھڑوں میں تقسیم تھی اور دو دھڑے ہر دو سال بعد الیکشن کرواتے تھے لیکن پنجاب بھر کے سینئیر ڈاکٹرز کی مداخلت پر دونوں دھڑوں کو ایک کر دیا گیا ہے اور اس کے بعد ینگ ڈاکٹرز کے انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے اور اب نو فروری کو ینگ ڈاکٹرز کا انتخابی دنگل سجے گا اور اب تک ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مضبوط امیدوار ڈاکٹر ندیم قیصرانی سامنے آئے ہیں جنہیں ڈاکٹرز کی بڑی تعداد کی حمایت حاصل ہے اور دیگر تمام امیدواروں نے وارڈ ٹو وارڈ انتخابی مہم تیز کر دی ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -