آر پی او کی پولیس افسران سے کرائم میٹنگ،امن وامان کی صورتحال کا جائزہ

آر پی او کی پولیس افسران سے کرائم میٹنگ،امن وامان کی صورتحال کا جائزہ

  

ملتان(وقائع نگار)ریجنل پولیس آفیسر معین مسعود نے کینٹ ڈویژن کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں ایس پی کینٹ بابر جوئیہ ، ڈی ایس پی / ایس ڈی پی او کینٹ عمر حیات، ڈی ایس پی / ایس ڈی پی او ممتاز آ باد را سلیم اور ڈی ایس پی / ایس ڈی(بقیہ نمبر33صفحہ6پر )

 پی او مظفرآباد محمد ابراہیم دریشک بھی موجود تھے ۔ میٹنگ میں کینٹ ڈویژن کے تھانہ جات میں درج مقدمات اور پینڈنگ چالان کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ۔ ایس پی کینٹ بابر جوئیہ نے کینٹ ڈویژن کے تھانہ جات کی کاکردگی بارے آ ر پی او کو تفصیل سے بریف کیا ۔ جس پر انہوں نے کاکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آ ر پی او کا کہنا تھا کہ پولیس جب ایک کریمنل کو پکڑتی ہےتو اس کے ساتھ جڑے دوسرے ممبران کی گرفتاری بھی یقینی بنائی جائے۔ اس طرح اس کے دیگر ملزمان قانون کی گرفت میں لائے جائیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ کینٹ ڈویژن کے گرفتار گیگنز سے ریکوری حوصلہ افزا نہیں ہے ، ریکوری کی شرح بہتر بنانے کیلئے مزید موثر حکمتِ عملی اپنائیں، اور گرفتار گینگز سے 100 فیصد ریکوری یقینی بنائیں۔اخر میں آ ر پی او کا کہنا تھا کہ پینڈنگ چالان جلد از جلد میرٹ پر یکسو کر کے عدالتوں میں بجھوائیں، تاکہ ملوث ملزمان کو عدالتوں سے قرار واقع سزا دلوائی جا سکے۔ کرائم میٹنگ میں تھانہ ممتاز آ باد ، مظفرآباد ، شاہ شمس ، قطب پور اور کینٹ کے ایس ایچ او ز اور دیگر افسران بھی موجود تھے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -