پینا ڈول بدستور مارکیٹ سے غائب چیف ڈرگ کنٹرولر کا اظہاربرہمی

پینا ڈول بدستور مارکیٹ سے غائب چیف ڈرگ کنٹرولر کا اظہاربرہمی

  

 ملتان(وقائع نگار )پینا ڈول کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود بھی مارکیٹ میں عدم دستیابی پر چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب کا اظہار برہمی ملتان سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے احکامات (بقیہ نمبر43صفحہ6پر )

جاری کر دیئے گئے چیف ڈرگ کنٹرولر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈرگ انسپکٹر شیر شاہ ٹاون نے گذشتہ روز جاوید برادرز ڈسٹری بیوٹرز کا اچانک وزٹ کیا اور وہاں سے پینا ڈول گولی کا سیل اور پرچیز کا تمام تر ریکارڈ قبضے میں لے لیا اور وہاں پر موجود پینا ڈول گولی کے موجودہ سٹاک کو اور دستیابی کو بھی چیک کیا جبکہ وہاں سے دیگر ادویات کے نمونے بھی حاصل کر کے تجزیہ کے لئے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوا دیئے یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ پینا ڈول کی گولی مارکیٹ میں بدستور شارٹ ہے جسکی وجہ سے چیف ڈرگ کنٹرولر نے ملتان سمیت پنجاب بھر کے ڈرگ انسپکٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر اس حوالے سے سرولینس اور اسکی دستیابی کے احکامات دیئے ہیں اور اگر کسی بھی ضلع میں پینا ڈول کا ڈسٹری بیوٹر ذمہ دار ہوا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -