ملتان،97پولیس ملازمین کا تبادلہ

ملتان،97پولیس ملازمین کا تبادلہ

  

ملتان(وقائع نگار)ملتان پولیس میں تقرر و تبادلے۔سی پی او ملتان نے انسپکٹر ۔سب انسپکٹرز ، محرروں سمیت 97 پولیس ملازمین کے تبادلے کر دیے، دو روز قبل خود کی گئی تعیناتیوں کو ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا ہے۔سی (بقیہ نمبر42صفحہ6پر )

پی او نے دو روز قبل لگائے گئے چوکی انچارج لاڑ اے ایس آئی شفیق احمد کو ہٹا دیا گیا جس کے بعد جنرل بس سٹینڈ چوکی سے ہٹائے گئے اے ایس آئی ارشد ڈوگر کو انچارج چوکی لاڑ لگا دیا گیا ، انسپکٹر خالد عباس کو انچارج ہومی سائیڈ و انویسٹیگیشن تھانہ الپہ، سب انسپکٹر افضل شاہ کو انچارج انویسٹیگیشن و ہومی سائیڈ بوہڑ گیٹ تعینات کیا گیا ہے، محمد عمران کو محرر تھانہ مخدوم رشید، اے ایس آئی خضر حیات خان کو انچارج چوکی نشتر، شاہد نواز کو محرر تھانہ شاہ شمس لگا دیا گیا ، دو روز قبل لگائے گئے محرر تھانہ سٹی شجاع آباد محمد رمضان کو ہٹا کر عامر صیام کو محرر تھانہ سٹی شجاع آباد لگا دیا گیا، محمد فہیم کو محرر قادر پور راں، اے ایس آئی جاوید اقبال کو گلگشت سے ممتاز آباد، سہیل اکبر کو محرر تھانہ کینٹ ، ضیا اللہ کو محرر بوہڑ گیٹ، زاہد حسین کو محرر دولت گیٹ، سب انسپکٹر محمد شان کو جلالپور سے تھانہ پرانی کوتوالی جبکہ ایس آئیز الطاف حسین کو پاک گیٹ اور بدر منیر کو انچارج گارد سٹیٹ بنک تعینات کر دیا گیا ہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -