اسمبلیوں کی تحلیل، حکومت بوکھلاہٹ  کا شکار، زرتاج گل، عون عباس بپی

اسمبلیوں کی تحلیل، حکومت بوکھلاہٹ  کا شکار، زرتاج گل، عون عباس بپی

  

 ملتان (نیوز رپورٹر ) سابق وفاقی وزیر و صدر جنوبی پنجاب وومن ونگ زرتاج گل کی زیر صدارت تحریک انصاف جنوبی پنجاب وومن ونگ کے صدور و جنرل سیکرٹریز کا اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سینٹر و صدر جنوبی پنجاب عون عباس بپی، سابق وفاقی وزیر و صدر جنوبی پنجاب وومن ونگ زرتاج گل،جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب تحریک انصاف (بقیہ نمبر40صفحہ6پر )

وومن ونگ شہلہ احسان،انفارمیشن سیکرٹری تحریک انصاف جنونی پنجاب وومن ونگ و سابق ایم پی اے سبین گل نے کہا کہ پورے جنوبی پنجاب میں خواتیں کی ممبر سازی کا عمل تیزی سے جاری ہے اورآج بھی عوام جس میں خواتین کی ایک بڑی تعداد ہے جو تحریک انصاف کا حصہ بنناچاہتی ہیں ان خواتین کو ہم ضرور پارٹی کا حصہ بنائیں گئے تحریک انصاف جنوبی پنجاب وومن ونگ بھی اپنے قائد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ ہر اول دستہ ہیں اور اس نااہل کرپٹ حکومت کو گھر بھیجنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔امپورٹیڈ حکومت اسمبلیوں کے تحلیل ہونے سے شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے اور انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے۔فواد چوہدری اور اس کے بھائی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی میں عوام خود کشی کرنے پر مجبور ہیں غریب کے گھر کو چولہا ٹھنڈا ہوچکا ہے۔عوام اس نااہل کرپٹ امپورٹیڈ حکومت سے جلد از جلد چھٹکارا چاہتے ہیں۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ صدر خانیوال و سابق ایم پی اے شاہدہ،نوشین نشاط ڈاہا،ضلعی صدر سعدیہ بھٹہ، اکٹر روبینہ، سٹی صدر آصفہ سلیم، فوزیہ عباس نسیم، ذہین کنول، ازرا محمود، صدف سردار، روبینہ ندیم، فراشدہ نوشین، بشرا سعید،سائمہ طارق، شمائلہ شاہ، ثنا علی عائشہ را، زبیدہ پروین،ڈاکٹر سمیرا ملک،ادیب آرا،شمائلہ ندیم، نادیہ کھر،ازرا شیخ، مسر اکرم،زاہدہ پروین، رابیہ ملک، نوشین مرزا، فرزانہ رف،عفت سومرو،عائشہ نذیر جٹ،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری جنوبی پنجاب شہباز قریشی، آصف ملغانی بھی شریک تھے۔ملتان۔مہمان خصوصی سینٹر و صدر جنوبی پنجاب عون عباس بپی،زیر صدارت سابق وفاقی وزیر و صدر جنوبی پنجاب وومن ونگ زرتاج گل،انفارمیشن سیکرٹری تحریک انصاف جنونی پنجاب وومن ونگ و سابق ایم پی اے سبین گل تحریک انصاف جنوبی پنجاب وومن ونگ کے اجلاس میں شہلہ احسان،میڈم شاہدہ،نوشین نشاط ڈاہا،سعدیہ بھٹہ، اکٹر روبینہ، آصفہ سلیم، فوزیہ عباس نسیم، ذہین کنول، ازرا محمود، صدف سردار، روبینہ ندیم، فراشدہ نوشین، بشرا سعید،سائمہ طارق، شمائلہ شاہ، ثنا علی عائشہ را، زبیدہ پروین،ڈاکٹر سمیرا ملک،ادیب آرا،شمائلہ ندیم، نادیہ کھر،ازرا شیخ، مسر اکرم،زاہدہ پروین، رابیہ ملک، نوشین مرزا، فرزانہ رف،عفت سومرو،عائشہ نذیر جٹ،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری جنوبی پنجاب شہباز قریشی، آصف ملغانی و دیگر شریک ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -