پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت  آج کھول دی جائے گی

  پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت  آج کھول دی جائے گی

  

اسلام آباد (آئی این پی)پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت تین دن مبینہ شارٹ سرکٹ کے باعث سیل ہونے کے بعد   (آج)جمعرات کھول دی جائے گی، سینیٹ کا اجلاس تین دن کے وقفے کے بعد (آج)جمعرات کو دن گیارہ بجے  ہوگا،  اجلاس پارلیمنٹ میں مبینہ شارٹ سرکٹ کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔ تین روزکے دوران مختلف الیکٹریکل فالٹس کو دور کرنے کے لیے مکمل الیکٹریکل آڈٹ کیا گیا۔ اجلاس نظر ثانی شدہ شیڈول کے مطابق دوبارہ شروع ہوگا۔ سینیٹ کا اجلاس 26جنوری(آج) 2023کو صبح 11بجے اور قومی اسمبلی کا اجلاس 27جنوری(کل) 2023بروز جمعہ صبح 11 بجے   ہوگا۔

  پارلیمنٹ ہاؤس

مزید :

صفحہ اول -