صدر مملکت کی عمران خان سے ملاقات معاشی،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی رہائش گاہ پر صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی، اس موقع پر تحریک انصاف کی مرکزی قیادت بھی موجود تھی۔ملاقات کے دوران ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا،تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنروں کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نا کرنا باعث تشویش ہے،ان اقدامات سے شکوک و شبہات میں اضافہ ہو رہا ہے۔صدرمملکت کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کوخدشات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔
صدر مملکت