شہباز شریف سے زرداری کی ملاقات، سیاسی صورتحال پرگفتگو 

  شہباز شریف سے زرداری کی ملاقات، سیاسی صورتحال پرگفتگو 

  

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف زرداری کی ملاقات،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر مملکت و شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے ملاقات کی۔ اہم ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیرخزانہ و محصولات اسحاق ڈار،وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا موجود تھے۔ 

 ملاقات

مزید :

صفحہ اول -