ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کاآغاز کل ہو گا

ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کاآغاز کل ہو گا

  

       لاہور(سپورٹس رپورٹر)فلسطین بیس بال ٹیم ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2023ء  میں شرکت کیلیے اسلام آباد پہنچ گئی۔پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 27 جنوری سے اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں انڈیا، بنگلہ دیش، افغانستان، فلسطین، نیپال اور سری لنکا سمیت 7 ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔نائب صدر ایشین بیس بال فیڈریشن سید فخر شاہ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش، نیپال اور انڈیا کی ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کیلئے پہنچ جائیں گی جبکہ افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں کل 26 جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گی۔انٹرنیشنل ٹورنامنٹ روبن لیگ سسٹم کے تحت کھیلا جائے گا جبکہ ٹیم منیجرز کی میٹنگ اور پری ٹورنامنٹ پریس کانفرنس آج 26جنوری کوپاکستان سپورٹس کمپلیکس میں ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -