بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا

  بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا

  

 لاہور(این این آئی)قومی مینز کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی)میں ٹریننگ کا آغاز کردیا۔بابر اعظم نے تین گھنٹے کے ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ پریکٹس کی اور بیٹنگ میں بہتری کے لئے محنت سے کھیلتے ہوئے نظر آئے۔بابر اعظم نے این ایچ پی سی کے کوچز اور انفرادی ٹرینر کے ہمراہ پریکٹس کی۔واضح رہے کہ بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ہیں۔پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے شروع ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -