انٹر یونیورسٹی گرلز، بوائز تھرو بال چیمپئن شپ 10 فروری سے کھیلی جائیگی

انٹر یونیورسٹی گرلز، بوائز تھرو بال چیمپئن شپ 10 فروری سے کھیلی جائیگی

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام تیسری انٹر یونیورسٹی گرلز انڈر بوائز تھروبال چمپئن شپ 10 فروری سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد، کراچی میں شروع ہو گی۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ایونٹ میں ملک بھر سے یونیورسٹیز کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لے سکتی ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیمیں اپنی اپنی رجسٹریشن 6 فروری تک کروا سکتے ہیں۔ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب 12 فروری کو شام چھ بجے ہوگی۔

 جس میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد اور میڈلز تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی مرد اور خواتین ٹیموں میں شامل کیا جائے گا یہ انٹر نیشنل تھروبال چیمپیئن شپ میں شرکت کریں گی یہ چیمپیئن شپ 15 سے 18 مارچ تک دبئی میں کھیلی جائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -