ٹیم میں مرکزی کردار نبھانا مشکل کام ہے، محمدرضوان

ٹیم میں مرکزی کردار نبھانا مشکل کام ہے، محمدرضوان

  

 ڈھاکہ(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا ہے کہ کسی ٹیم میں شامل ہوکر مرکزی کردار نبھانا کافی مشکل ہوتا ہے اور کبھی کبھی یہ شرمندگی کا باعث بھی بنتا ہے۔بنگلادیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنے والے محمد رضوان نے میچ کے بعد دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ کسی ٹیم میں شامل ہوکر مرکزی کردار نبھانا کافی مشکل ہوتا ہے اور کبھی کبھی یہ شرمندگی کا باعث بھی بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک مجھے علم ہے، کوئی بھی فرنچائز میرا انتخاب اس لیے کرتی ہے کیونکہ وہ مجھ سے امیدیں رکھتی ہے کہ میں پاکستان ٹیم کی طرح اس ٹیم میں اہم کردار نبھاؤں گا۔محمد رضوان نے کہا کہ میں ہمیشہ عمدہ بیٹنگ کی کوشش کرتا ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -