آسٹریلین اوپن، نوویک جوکووچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

   آسٹریلین اوپن، نوویک جوکووچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

  

میلبورن(اے پی پی)سربیا کے نوویک جوکووچ  اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری  رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن مینز  سنگلز ایونٹ کے سیمی  فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ 35 سالہ سربین ٹینس سٹا کو  اب  دسویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے لئے مزید دو فتوحات کی ضرورت ہے۔ نوویک جوکووچ نے  کوارٹر فائنل میچ میں  روسی حریف کھلاڑی آندرے روبلوف کوہرا  کر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن  میں جاری ہیں۔مردوں کے سنگلز  مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ  میں عالمی نمبر 5 سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹارنوویک جوکووچ  نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی آندرے روبلوف  کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6، 2-6 اور 4-6 سے شکست دے کر سیمی ر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -