سوریا کمار ٹی 20  آف دی ائیر کرکٹر قرار

  سوریا کمار ٹی 20  آف دی ائیر کرکٹر قرار

  

دبئی (اے پی پی):بھارت کے سٹار کرکٹر سوریا کمار یادیو نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کرلیا، سوریا کمار یہ ایوارڈ جیتنے والے پہلے بھارتی بلے باز ہیں۔ سوریا کمار یادو2022  میں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے، 2022 میں 31 ٹی ٹونٹی اننگز میں  1164 رنز بنائے، جس میں 2  سنچریاں اور9 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

۔ اس شاندار کارکردگی کی وجہ سے انہیں آئی سی سی ٹی 20  کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ سوریا کمار اس وقت ٹی ٹونٹی کے نمبر ون بیٹر بھی ہیں۔ یادیو نے مجموعی طور پر 43 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 1578 رنز بنا رکھے ہیں جس میں تین سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ وہ کیلنڈر ایئر میں ایک ہزار رنز بنانے والے دوسرے بیٹر بھی ہیں۔ وہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں تین سنچریاں بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹر ہیں۔ روہت شرما چار سنچریوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ سوریا کمار تین سنچریوں کے ساتھ نیوزی لینڈ کے کولن منرو اور آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -