بابراعظم کی ون ڈے رینکنگ میں بادشاہت برقرار

بابراعظم کی ون ڈے رینکنگ میں بادشاہت برقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          لاہور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی  ون ڈے رینکنگ جاری کردی، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک روزہ کرکٹ میں بادشاہت برقرار ہے۔ نئی رینکنگ کے مطابق مینز ون ڈے بیٹنگ پلئیرز رینکنگ میں کپتان بابراعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیر ڈوسن 766 اور کوئنٹن ڈی کاک 759 پوائنٹس کے ہمراہ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر قابض ہیں قومی امام الحق چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 727 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، ٹاپ 10 میں شامل واحد پاکستانی شاہین شاہ آفریدی کی آٹھویں پوزیشن ہے۔