نیشنل جونیئر رینکنگ ٹورنامنٹ 30 جنوری سے شروع ہوگا

نیشنل جونیئر رینکنگ ٹورنامنٹ 30 جنوری سے شروع ہوگا

  

اسلام آباد (اے پی پی):پنجاب لان ٹینس ایسوسی  ایشن کے زیراہتمام ملت ٹریکٹر نیشنل جونیئر رینکنگ ٹورنامنٹ 30 جنوری سے باغ جناح ٹینس کورٹ لاہور میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر رشید ملک نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔جونیئر کیٹگریز کے مقابلوں میں 18 سنگلز اینڈ ڈبلز انڈر 16  سنگلز اینڈ ڈبلزانڈر 14  سنگلز اینڈ ڈبلزانڈر 12  سنگلز اینڈ ڈبلز 45 پلس  سنگلز اینڈ ڈبلز55 پلس  سنگلز اینڈ ڈبلز،انڈر 10 سنگلز، انڈر سنگلز اور انڈر 6  سنگلز کے مقابلے شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 4 فروری کو کھیلے جائیں گے اور فائنل مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -