انگلش پریمیئر لیگ، فلہم کی سخت مقابلے کے بعد ٹوٹنہم کو شکست

انگلش پریمیئر لیگ، فلہم کی سخت مقابلے کے بعد ٹوٹنہم کو شکست

  

لندن (آئی این پی)انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں فلہم نے سخت مقابلے کے بعد ٹوٹنہم ہاٹ پور کو ہرا کر لیگ میں نویں فتح حاصل کر لی،میچ میں فلہم کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹوٹنہم ہاٹ پور کے خلاف ایک گول سکور کیا، فلہم کی طرف سے یہ گول ہیری کین نے 45ویں منٹ میں سکور کیا اور اپنی ٹیم کو ٹوٹنہم ہاٹ پور کے خلاف ایک گول کی برتری دلائی،میچ کے پہلے ہاف پر فلہم کو ٹوٹنہم ہاٹ پور کے خلاف 0-1کی برتری حاصل تھی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی، اس کامیابی کے ساتھ ہی فلہم کی لیگ میں 9فتوحات ہوگئی ہیں تاہم وہ 31پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 7ویں نمبر پر موجود ہے۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -