وفاقی حکومت کی طرف سے موجودہ تنخواہوں سے 10فیصد کٹوتی نا منظور، احتجاج کا اعلان 

وفاقی حکومت کی طرف سے موجودہ تنخواہوں سے 10فیصد کٹوتی نا منظور، احتجاج کا ...

  

       پبی (نما ئندہ پاکستان) وفاقی حکومت کی طرف سے موجودہ تنخواہوں سے 10 فیصد کٹوتی کا اعلان  نامنظور۔ایپکا نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان۔ ملک کو حکمرانوں نے اپنے عیاشیوں کیلئے کنگال کردیا۔اب ان کا سارا ملبہ سرکاری ملازمین پر گرا دیا جو ظلم کے مترادف ھے ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان اور غلام سرور مرکزی نائب صدر انعام اللہ صدر ایپکا نے پبی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ھوئے کیا  انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے ملک بھر کے سرکاری ملازمین سے موجودہ تنخواہ میں 10 فیصد کٹوتی ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا ھے۔ اور ملک میں معاشی عدم استحکام کی وجہ سے سرکاری ملازمین کو قربانی کا بکرا بنایا جارھا ھے۔اور خزانہ کو سرکاری ملازمین کے تنخواہوں سے کٹوتی پر بھر رھے ھیں۔ حکومت ملازمین سے اس مہنگائی کے دور میں 10 فیصد تنخواہ سے کٹوتی کے اعلان کے خلاف ملک بھر کے سرکاری ملازمین سڑکوں پر نکل ئینگے۔اور زبردست احتجاج کرینگے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -