مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی

مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی

  

پشاور(نیوز رپورٹر)ضروری اور ناگزیر مرمت کی وجہ سے  132 کے وی  پشاور یونیورسٹی گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی 26 اور 30 جنوری صبح8بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے و ی دانش آباد، راحت آباد1،2، غریب آباد فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے - 132 کے وی پشاور سٹی گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی26 اور 30 جنوری صبح9بجے سے دو پہر 2 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی فقیر آباد فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے -    132 کے وی پشاور کینٹ گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی26 اور 30جنوری صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی صدر روڈ، ایم ای ایس 2، مال روڈفیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے- 132 کے وی پشاور انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن  سے بجلی کی فراہمی 26 اور 30 جنوری صبح 9 بجے سے شام5 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی نوتھیہ، گلبرگ، سواتی گیٹ، پشتہ خرہ فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے132 کے وی رحمان بابا گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی 26 جنوری صبح9بجے سے سہ پہر3 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی کچوڑی، یکاتوت، نیو ہزار ِخوانی، چیئرمین دفتر، خان مست اور شریف آباد فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے -- 132 کے وی گومل یونیورسٹی گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی 26 جنوری صبح8بجے سے دو پہر2 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی ایس ڈی اے، کلاچی والا فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے - 132 کے وی  ڈی آئی خان گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی 26،30 اور 31 جنوری صبح8بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی  کمیشنری بازار، ٹاؤن ہال، قیوم نگر، کوٹلہ حبیب اور کینٹ 1 ڈی آئی خان فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے - 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -