سویڈن کے بعد ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی ایک گھناؤنی سازش، امامیہ کونسل 

    سویڈن کے بعد ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی ایک گھناؤنی سازش، امامیہ ...

  

      پشاور (سٹی رپورٹر)امامیہ کونسل خیبرپختونخوا نے سویڈن کے بعد ہالینڈ میں قرآن پاک کی بیحرمتی کے واقعات کو سانحہ اور ایک گھناؤنی سازش قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے سفراء کو دفتر خارجہ طلب کرکے سخت ترین الفاظ میں احتجاج ریکارڈ کرایا جائے، کونسل کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومتوں کی رضامندی کے ساتھ قرآن پاک کی لگاتار بیحرمتی سے ایک اور بھیانک سازش کی بو آرہی ہے جسکے خودساختہ ردعمل کو بنیاد بنا کر پھر کسی اسلامی مملکت پر چڑھائی کی جاسکتی ہے، امامیہ کونسل نے ان واقعات کے لئیے مذمت کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن کی بیحرمتی بحرحال ایک گھناؤنا اور قابل مذمت فعل ہے مسلم حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار ہوکر امہ کی ترجمانی کرنی چاہئیے،عالمی سطح پر مسلمانوں کے جذبات مجروح کرکے امتیازی سلوک کیا جارہا، مسلم امہ کو مذمت سے آگے بڑھ کر سفارتی تعلقات پر کوئی بڑا اقدام اٹھانا ہوگا، اظہر علی شاہ نے   مذھبی قوتوں سے اپیل کی اسلام آباد میں سویڈن اور ہالینڈ کے سفارت خانوں کے سامنے پرامن دھرنا دے کر مسلسل قرآن کی تلاوت کی جائے اور اقوام متحدہ کے اسلام آباد مشن آفس میں احتجاج ریکارڈ کرایا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ مغربی طاقتیں مسلمانوں کی دل آزاری کرکے اور انہیں مشتعل کرکے درپردہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاھتی ہیں جسے متحد ہوکر ناکام بنانا ہوگا،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -