تیل و گیس کی تلا ش کیلئے کام کرنے والی کمپنیاں فلاحی کاموں میں بھی سرگرم

تیل و گیس کی تلا ش کیلئے کام کرنے والی کمپنیاں فلاحی کاموں میں بھی سرگرم

  

        پشاور(سٹی رپورٹر)خیبرپختونخواکے جنوبی اضلاع میں تیل وگیس کی تلاش کے لئے کام کرنے والی ملکی وغیرملکی کمپنیاں سماجی بہبود اورفلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہوئے عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے کوشاں ہیں تاہم حکومتی اداروں کی سرپرستی اورعوام دوست کاموں کوباقاعدہ طورپر ایک میکنزم میں لانے کے لئے قوانین وضع کرناناگزیزہے جس کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر جع ہوکراس کے لئے تجاویزدیناہوں گی تاکہ مستقبل میں ان فلاحی کاموں کو ایک ادارہ جاتی فرض کے طورپر اجاگرکیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہارمحکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے خیبرپختونخواآئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹٹڈ(کے پی اوجی سی ایل)کے زیراہتمام پاکستان پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈپروڈکشن کمپنیزایسوسی ایشنPPEPCAکے تعاون سے صوبے کے جنوبی اضلاع کوہاٹ،ہنگو،کرک،لکی مروت،ڈیرہ اسماعیل خان،اوکزئی میں تیل وگیس کی تلاش کے لئے کام کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے یہاں کی مقامی آبادی کے لئے فلاح وبہبودکے کاموں کے بارے میں مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے شرکا ء نے کیا۔ ورکشاپ میں PPEPCAکے صدراورخیبرپختونخواآئل اینڈگیس کمپنی لمیٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو ناصرخان کے علاوہ اوجی ڈی سی ایل،ایم پی سی ایل،ایم اوایل،پی پی ایل اوراے ای پی ایل کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے  انجینئرناصرخان،ایم پی سی ایل کی نمائندہ مس ہماظفر،بریگیڈیئرمحمود،کرنل اقبال،سیدکمال،ظہورخٹک نے شرکاء کوآگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے جنوبی اضلا ع میں تیل وگیس کی تلاش کے لئے کام کرنے والی کمپنیاں عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے ہوئے تعلیم،صحت،خوراک،پانی سمیت مقامی لوگوں کوروگاراورہنر سکھانے کے لئے متعددفلاحی کاموں میں مصروف عمل ہیں اورCSRیعنی کارپوریٹ سوشل رسپاسبلٹیزکے تحت PPEPCAکے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کے متعدد منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جن سے ایک طرف مقامی آبادی ایک طرف رائلٹی کی مدمیں ملنے والے فنڈز اورفلاحی کاموں کے لئے مختص فنڈز استعمال میں لاکر ترقیافتہ علاقو ں کے برابرسہولیات سے مستفید ہورہی ہے تودوسری جانب مقامی لوگ منصوبوں کو اپناسمجھ کرتعاون کا باعث بنتے ہیں۔ شرکاء نے حکومتی اداروں اورحکومتی ذمہ داران کو ان فلاحی کاموں کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو باقاعدہ طورپر ایک مروجہ میکنزم کے تحت ادارہ جاتی بنیادوں پر جاری رکھتے ہوئے انکو مزیدوسعت دینے کیلئے PPEPCAکے پلیٹ فارم سے تجاویزدینے پر زوردیا ہے۔ ورکشاپ کے آخر میں شرکاء کو تعریفی شیلڈسے بھی نوازاگیااورعزم کیاگیا کہ جلد ہی اسی نوعیت کے ورکشاپ ملک کے دیگرعلاقوں میں منعقدکئے جائیں گے۔   

مزید :

پشاورصفحہ آخر -