لاہور پولیس کی کارروائی،چار رکنی موٹر سائیکل چور گروہ کے 2 ارکان گرفتار 

لاہور پولیس کی کارروائی،چار رکنی موٹر سائیکل چور گروہ کے 2 ارکان گرفتار 

  

صوابی (بیورو رپورٹ)چھوٹا لاہور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران چار رکنی موٹرسائیکل چور گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے  چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور جعلی کرنسی برآمد کرلی ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز  کے مطابق مورخہ 20 جنوری کو مدعی حبیب الرحمن سکنہ جلبئی نے  تھانہ لاہور میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران نامعلوم ملزمان کی جانب سے موٹرسائیکل چوری کرنے کی رپورٹ کی جس پر اس کی مدعیت میں مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔اس سلسلے میں ایس ڈی پی او لاہور شفیع الرحمٰن کی نگرانی میں ایس ایچ او لاہور عجب درانی معہ ٹیم نے تفتیش کرتے ہوئے نامعلوم موٹر سائیکل چوروں کا سراغ لگا کر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 04 رکنی موٹرسائیکل چور گروہ گرفتار کرلیا۔ ملزمان نعمان ولد اجمل، انورزیب ولد اورنگزیب، سلمان ولد سید اسلم ساکنان جلسئی اور اختر مراد سکنہ لاہور کو گرفتار کرکے دوران تفتیش مذکورہ ملزمان کی نشاندہی پر تین عدد چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں، اسی طرح دوران گشت اے ایس آئی بختیار خان بمع نفری پولیس نے دو مشکوک جوان العمر لڑکوں کی تلاشی لیتے ہوئے جن سے ہزار ہزار کے 10 عدد جعلی نوٹ برآمد ہو کر حراست میں لیا گیا۔ ملزمان احتشام ولد صابر اور بارات ولد اسد ساکنان لاہور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -