ڈیرہ،ریسکیو 1122 اہلکار نے دیانت داری کی مثال قائم کردی 

    ڈیرہ،ریسکیو 1122 اہلکار نے دیانت داری کی مثال قائم کردی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیوروپورٹ) ریسکیو 1122 اہلکار خدمت خلق کے ساتھ ساتھ دیانتداری اور امانت داری میں بھی پہلے نمبر پر‘گزشتہ شب سرکلر روڈ نزد گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول نمبر 4 کے قریب کار ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے والے شیخ عبدالجبار کو حادثے کے بعد ریسکیو1122 ٹیم نے ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے ہسپتال منتقل کیا تھا‘ اس دوران انکا قیمتی سامان کنٹرول روم میں جمع کروا دیا تھا، جو کہ ریسکیو1122 کنٹرول نے مبلغ سات لاکھ نوے ہزار (790000)روپے نقدرقم، قیمتی سامان،اہم دستاویزات استعمال کی بہت سی چیزیں وغیرہ زخمی شخص کے بھائی شیخ عبدالقدوس کے حوالے کر دیں، جس پر زخمی شخص کے رشتہ داروں نے ریسکیو اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور ریسکیو1122 ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔