اندرون شہر شراب سپلائی کی کوشش ناکام، ملوث ملزمان گرفتار، شراب برآمد 

 اندرون شہر شراب سپلائی کی کوشش ناکام، ملوث ملزمان گرفتار، شراب برآمد 

  

پشاور (کرائم رپورٹر)تھانہ شہید گلفت حسین پولیس نے اندرون شہر کے تجارتی و رہائشی علاقوں میں مخصوص گاہک کو شراب سپلائی کرنے والے گروہ کا سراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ و مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کا تعلق شہر سے ہے جو نواحی علاقوں میں بھی مخصوص گاہک کوشراب سپلائی میں ملوث ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے چھ بوتل شراب او ر پستول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران شہر کے تجارتی و رہائشی علاقوں میں مخصوص گاہک کو شراب سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دوملزمان کو گرفتار کر لی،جوشناخت پر عاطف حسین ولد الطاف حسین اور یاسر حسین ولد جھانگیر سے ہوئی، ملزمان کاتعلق شہر سے ہے جو اندورن شہر اور تجارتی مراکز میں بھی مخصوص گاہک کو شراب سپلائی میں ملوث ہے جن کے قبضہ سے ابتدائی طور پر چھ بوتل شراب اور پستول برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -