افغان خطرناک راہزن گروہ  گرفتار، چھینے گئے موبائل فونز برآمد

   افغان خطرناک راہزن گروہ  گرفتار، چھینے گئے موبائل فونز برآمد

  

پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ ٹاون پو لیس نے یونیورسٹی ٹاون،ابادرہ روڈ،یونیو رسٹی روڈ،دانش آباداور اطراف میں اسلحہ کی نوک پرقیمتی موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہونے میں ملوث گروہ کو بے نقاب کر دیا، تمام ملزمان کا ہمسایہ ملک افغانستان کے رہائشی ہیں جن میں دو افغان بھائی بھی شامل ہیں جن کاتعلق منظم راہزن گروہ سے ہے، گرفتار ملزمان اورابادرہ روڈ،ینورسٹی روڈ،دانش آباد دیگر ملحقہ علاقوں میں شہریوں کو لوٹنے کے بعد فرار ہوتے تھے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضہ سے ابتدائی طور پر اسلحہ کی نوک پر چھینے گئے  9عدد قیمتی مو بائیل فونزاور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل و اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جن سے دوران تفتیش اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹاون پولیس کو خطر ناک راہزن گروہ کی اطلا ع ملی تھی،جس پر ایس ایچ او تھانہ ٹاون عاقب خان نے فوری کارروائی کرتے نہایت حکمت عملی کے ساتھ چار ملزمان صفی اللہ، زبیع اللہ پسران محمد گل،انعام ولد غلام گل اور دیدار ولد داد اللہ کو گرفتارکرلیا، تمام ملزمان کا ہمسایہ ملک افغانستان کے رہائشی ہیں جن میں دو افغان بھائی بھی شامل ہیں جن کاتعلق منظم راہزن گروہ سے ہے، گرفتار ملزمان اورابادرہ روڈ،ینورسٹی روڈ،دانش آباد دیگر ملحقہ علاقوں میں شہریوں کو لوٹنے کے بعد فرار ہوتے تھے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضہ سے ابتدائی طور پر اسلحہ کی نوک پر چھینے گئے  9عدد قیمتی مو بائیل فونزاور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل و اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جن سے دوران تفتیش اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -