پروفیسر محمد ابراہیم کا فدا محمد  خان کی وفات پر افسوس کا اظہار 

  پروفیسر محمد ابراہیم کا فدا محمد  خان کی وفات پر افسوس کا اظہار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے جماعت اسلامی بونیر کے رہنما سابق صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر حاجی حبیب الرحمٰن خان کے بھائی اور امیدوار پی کے 24 بونیر انجینئر ناصر علی خان کے چچا فدا محمد خان کی وفات پر گہرے دکھ، رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ پروفیسر محمد ابراہیم خان نے خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر ناصر حسین کے والد سینئر صحافی شرافت حسین کی وفات پر بھی غم اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔