سیاسی، معاشی عدم استحکام کو قوم بھی بھگت رہی ہے اور ریاست بھی، ترجمان پی ڈی ایم

 سیاسی، معاشی عدم استحکام کو قوم بھی بھگت رہی ہے اور ریاست بھی، ترجمان پی ڈی ...

  

ملتان (آئی این پی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ 2018 میں جمہوریت کے نام پر ملک پر خاموش آمریت مسلط کی گئی، بدھ کو ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ سیاسی، معاشی عدم استحکام کو قوم بھی بھگت رہی ہے اور ریاست بھی، عمران خان نے نئے پاکستان کے نام پر ملک کو کباڑ بنا دیا ہے،انہوں نے کہا کہ 25جولائی 2018سے جمہوریت کے نام پر خاموش آمریت مسلط تھی، جس دور میں اسٹیٹ بینک کو عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)کے ساتھ معاہدے میں حوالے کردیا گیا،حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عمران خان نے امریکا کے کہنے پر سی پیک پر کام روک دیا۔

پی ڈی ایم

مزید :

پشاورصفحہ آخر -