شالیمار، فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں روپے مالیت کا سامان خاکستر

شالیمار، فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں روپے مالیت کا سامان خاکستر

  

     لاہور(کر ائم رپو رٹر)باغبانپورہ نیلام گھر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ لاہور کے علاقے شالیمار میں پرانے فرنیچر کے نیلام گھر میں آتشزدگی ہوئی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ڈیڑھ ایکڑ پر موجود پرانے و نئے فرنیچرز کے سٹالز و دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ فرنیچر مارکیٹ کی 52 کے قریب دکانیں، سٹالز جل کر خاکستر ہو گئے۔ قریب آبادی کے 6 گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ آگ کی وجہ سے ہر طرف دھوئیں کے بادل دکھائی دئیے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ 1122 کے  15 ایمرجنسی وہیکلز اور عملے کے 50 افراد نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ تقریباً 4 گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ دکانداروں کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ متاثرہ دکانداروں نے حکومت سے نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -صفحہ اول -