یوم یکجہتی کشمیر،پاور لفٹنگ کے نمائشی میچ منعقد کرنے کا اعلان

یوم یکجہتی کشمیر،پاور لفٹنگ کے نمائشی میچ منعقد کرنے کا اعلان

  

اسلام آباد  (اے پی پی):پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد راشد ملک نے کہا ہے کہ پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں پاور لفٹنگ کے نمائشی مقابلے منعقد کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاور لفٹنگ کے نمائشی میچز منعقد ہوں گے۔اس سلسلہ میں تمام متعلقہ صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ یہ مقابلے صوبائی اور ضلعی سطح پر منعقد ہوں گے اور مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -صفحہ اول -