شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول ، پاکستان نے بھارت کو شرکت سے انکار کر دیا ،نجی ٹی وی کا دعویٰ

شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول ، پاکستان نے بھارت کو شرکت سے انکار کر دیا ...
شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول ، پاکستان نے بھارت کو شرکت سے انکار کر دیا ،نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ بھارت میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول میں پاکستان شرکت نہیں کرے گا۔ ذرائع کاکہناہے کہ پاکستان نے بھارت میں منعقدہ فیسٹیول میں کوئی فلم نمائش  کیلئے نہیں بھیجی ۔

یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول 27 سے 31 جنوری تک بھارت میں ہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -