بھارت کا یوم جمہوریہ، کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے

بھارت کا یوم جمہوریہ، کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے
بھارت کا یوم جمہوریہ، کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن  لائن) بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر  دنیا بھر میں کشمیری آج  یوم سیاہ منائیں گے ۔

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز "کے مطابق یوم سیاہ منانے کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی اور بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسند جماعتوں نے اس کی حمایت کی ، کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہے اور اسے خود کو بڑا جمہوری ملک قرار دینے کا دعویٰ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے، دریں اثناء سینئر حریت رہنما نعیم احمد خان نے کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔

تہاڑ جیل میں نظر بند رہنما نے اپنے پیغام میں جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی اور زبردستی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے جموں و کشمیر کے عوام کو اپنی سیاسی قسمت کا فیصلہ آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کرانے کے اپنے وعدوں کے باوجود کشمیری عوام کی امنگوں کو طاقت کے زور پر دبانے کے لیے پرتشدد راستے کا انتخاب کیا ہے۔

ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیر میں ہلاکتوں اور تباہی میں ملوث ہے اور اس نے لاکھوں کشمیریوں کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنایا ہوا ہے اور اسے یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے۔