ٹیکسلا :گھر میں گیس لیکج کے باعث آتشزدگی ، 2 بچے جاں بحق

ٹیکسلا :گھر میں گیس لیکج کے باعث آتشزدگی ، 2 بچے جاں بحق
ٹیکسلا :گھر میں گیس لیکج کے باعث آتشزدگی ، 2 بچے جاں بحق

  

 ٹیکسلا  (ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹیکسلا میں گیس لیکج کے باعث گھر میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں دو بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔

 تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کے محلہ صدیق آباد ڈھوک پراچہ  میں گیس لیکیج سے آتشزدگی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا ، ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ سے دو بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ، زخمیوں میں بچوں کی والدہ  اور دادا شامل ہیں ۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق بچوں کی شناخت چار سالہ سدیس اور پانچ سالہ اویس کے نام سے ہوئی ہے ۔

ریسکیو کی جانب سے بچوں کی لاشوں اور زخمیوں کوایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -