سنگین الزامات کیخلاف اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت

سنگین الزامات کیخلاف اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی درخواست پر سندھ ...
سنگین الزامات کیخلاف اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ ہائیکورٹ میں معروف اداکارہ مہوش حیات  اور  کبریٰ خان کی درخواستوں  پر سماعت ہوئی، عدالت نے مواد سوشل میڈیا سے ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز "کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے درخواست پر  سماعت کی  عدالت نے اسفتسار کیا کہ گزشتہ سماعت پر مواد ہٹانے کی ہدایت دی تھی اس کا کیا بنا؟ جس پر تفتیشی افسر ایف آئی اے نے بتایا کہ پی ٹی اے کو مواد ہٹانے کا کہہ دیا گیا  ہے ، جس مواد کو بیرون ملک سے ہٹایا جانا ہے اس کے لیے متعلقہ حکام سے رجوع کیا گیا ،  خاتون تفتیشی افسر نے بتایا کہ جلد ہی مواد ہٹا دیا جائے گا، جس پر عدالت نے پی ٹی اے ، وفاقی حکومت  اور ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی  ہے ۔

مزید :

تفریح -