کیفی خلیل کاگانا "کہانی سنو "مقبول گلوبل گانوں میں 29 نمبر پر آگیا

کیفی خلیل کاگانا "کہانی سنو "مقبول گلوبل گانوں میں 29 نمبر پر آگیا
کیفی خلیل کاگانا

  

کراچی(ویب ڈیسک) کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے " کنایاری" سے شہرت حاصل کرنے والا بلوچی گلوکار کیفی خلیل کے گانے"  کہانی سنو "  کو یوٹیوب پر 6 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار کیفی خلیل کے گانے" کہانی سنو "کی دھوم  سوشل میڈیا کے ہر پیلٹ فارم میں سنائی دیتی ہے اس گانے کو اب تک یو ٹیوب پر 6 کروٖ 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ کیفی خلیل کا گانا " کہانی سنو " یو ٹیوب پر مقبول 100 گلوبل گانوں کی فہرست میں 29 ویں نمبر پرآگیا ۔

یاد رہے کہ کیفی خلیل نے ابتدائی طور پر "کہانی سنو"کو جنوری 2021 میں ریلیز کیا تھا، جسے کافی سراہا گیا تھا۔بعد ازاں کیفی خلیل نے اسی گانے کو نئے انداز میں جون 2022 میں بھی ریلیز کیا ۔ان کے مذکورہ گانے کو  لو گوں نے بے حد پسند کیا اور اسے دیگر گلوکاروں نے بھی گاکر شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی۔گزشتہ برس دسمبر میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی"کہانی سنو"  کو گایا تھا. جس پر لوگوں نے  ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا کئی صارفین نے  تنقید کی کہ "انہوں نے کیفی خلیل کے زبردست گانے کو ہی ختم کردیا"۔

واضح رہے کہ "کہانی سنو"  کو حال ہی میں "اے آر وائی ڈیجیٹل"  کے ڈرامہ سیریل "مجھے پیار ہوا تھا" میں بھی پیش کیا گیا ہے ۔ جس کے  مرکزی کردار وں میں ہانیہ عامر، وہاج علی اورزاویار نعمان اعجاز  شامل ہیں۔

مزید :

تفریح -