انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہو گیا

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہو گیا
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہواہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 7.11 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 237 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ گزشتہ روز ڈالر 230.89 روپے پر بند ہوا تھا ۔ اس سے قبل ڈالر کی بلند ترین سطح 28 جولائی 2022 کو دیکھنے کو ملی تھی جوکہ 239.94 روپے تھی ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے مہنگا ہونے کے بعد 245 روپے کا ہو گیا ہے ۔

دوسری جانب آج کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد سٹاک مارکیٹ میں ہرن سی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور اب تک 100 انڈیکس میں 718 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 40 ہزار 503 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے، مارکیٹ میں 10 روز کے بعد 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہوتی ہوئی دکھائی دی ہے۔

مزید :

بزنس -