سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کا حکم، 10 فروری کو پیشرفت رپورٹ طلب

سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کا حکم، 10 فروری کو پیشرفت رپورٹ ...
سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کا حکم، 10 فروری کو پیشرفت رپورٹ طلب

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کا حکم دیتے ہوئے پولیس سے 10 فروری کو پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی سے 6 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے کہاکہ متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ،حراستی مراکز سے تفصیلات مانگی ہیں مگر جواب نہیں آیا ،عدالت نے پولیس رپورٹس پر عدم اطمینان کااظہار کردیا،عدالت نے لاپتہ افراد کی ٹریول ہسٹری رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے حراستی مراکز سے شہریوں کی موجودگی سے متعلق بھی رپورٹ طلب کرلی ۔

عدالت نے کہاکہ کچھ شہری 10 سال سے لاپتہ ہیں، بے شمار جے آئی ٹیز اور پی ٹی ایف سے نتیجہ نہیں نکلا ،جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹونے استفسار کیا کہ پولیس لاپتہ شہریوں کاسراغ لگانے میں کیوں ناکام ہے ؟

عدالت نے حکم دیاکہ لاپتہ افراد کو ہر صورت بازیاب کرایا جائے ،عدالت نے 10 فروری کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -