شہباز گل کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں سب کچھ لکھ کر دیں ، لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ڈیڑھ بجے تک ملتوی 

شہباز گل کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں سب کچھ لکھ کر دیں ، لاہور ہائیکورٹ میں ...
شہباز گل کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں سب کچھ لکھ کر دیں ، لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ڈیڑھ بجے تک ملتوی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہباز گل کی حفاظتی ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت نے کہاکہ شہباز گل کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں سب کچھ لکھ کر دیں ،عدالت نے سماعت ڈیڑھ بجے تک ملتوی کردی ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہباز گل کی حفاظتی ضمانت پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور صوبائی داخلہ پنجاب عدالت کے رو برو پیش ہوئے،جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی ۔

سرکاری وکیل نے کہاکہ سیکرٹری داخلہ ہوم کے مطابق شہبازگل پر کوئی مقدمہ درج نہیں ، عدالت نے کہاکہ پولیس کی رپورٹ آ چکی ، لکھا ہے پنجاب میں ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں،کوئی پرانی ایف آئی آر درج ہو تو صوبائی سیکرٹری داخلہ وہ بتائیں ،آپ کو بلانے کا مقصد اگر کوئی مقدمہ ہے تو اس کا ریکارڈ لے کر آئیں ،سپریم کورٹ میں سرکاری وکیل نے بیان دیا تھا ان کے خلاف مقدمہ درج ہے ۔

عدالت نے ایڈیشنل وصوبائی سیکرٹری داخلہ کو ایف آئی آر کی معلومات لکھ کر دینے کی ہدایت کردی، عدالت نے کہاکہ شہباز گل کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں سب کچھ لکھ کر دیں ،عدالت نے سماعت ڈیڑھ بجے تک ملتوی کردی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -