سینیٹ اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ ،تم زرداری کے جوتے کے برابر بھی نہیں ، سینیٹر بہرہ مند تنگی کا سیف اللہ ابڑو کو جواب

سینیٹ اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ ،تم زرداری کے جوتے کے برابر بھی نہیں ، ...
سینیٹ اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ ،تم زرداری کے جوتے کے برابر بھی نہیں ، سینیٹر بہرہ مند تنگی کا سیف اللہ ابڑو کو جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ اجلاس میں بہرہ مند تنگی کا سینیٹر فیصل جاوید ، سیف اللہ ابڑو ودیگر سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ،سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہاکہ تم نے میرے لیڈر کو بھی گرفتار کیاتھا،سینیٹر بہرہ مند تنگی نے سیف اللہ ابڑو کو جواب دیتے ہوئے کہ تم زرداری کے جوتے کے برابر بھی نہیں ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے،اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرشہزادوسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پتہ چلا پارلیمنٹ بھی اندھیروں میں ڈوبی ہے جو اچھی خبر نہیں ، رجیم چینج کے بعد واقعات کا ایک تسلسل ہے ، شہباز گل، اعظم کے ساتھ کیا ہوا؟۔
حکومتی ارکان نے کہا کہ حمزہ شہباز اور مریم نواز کی بات بھی کریں ،آصف کرمانی نے کہاکہ سینیٹ اجلاس میں وزرا کہاں ہیں ؟سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے نعرے بازی کی۔
بہرہ مند تنگی کا سینیٹر فیصل جاوید ، سیف اللہ ابڑو ودیگر سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا،سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہاکہ تم نے میرے لیڈر کو بھی گرفتار کیاتھا،سینیٹر بہرہ مند تنگی نے سیف اللہ ابڑو کو جواب دیتے ہوئے کہ تم زرداری کے جوتے کے برابر بھی نہیں ،اراکین اپنی سیٹوں پر کھڑے ہو گئے ۔
چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کوبولنے دینے کی ہدایت دی، ڈاکٹر وسیم شہزاد نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ جو کھڑے ہیں وہ ایک مقصد کیلئے کھڑے ہیں ،فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کے رویے پر تبصرہ کیا،نگران وزیراعلیٰ کے ہوتے ہوئے کریک ڈاﺅن کرنا شرمناک بات ہے،الیکشن کمیشن کا دوسرا کام شفاف الیکشن کرانا ہے ، جب بھی الیکشن کرانے کی بات آتی ہے تو الیکشن کمیشن تیار نظر نہیں آتا،اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ فوج ہر وقت حالت امن میں بھی جنگ کیلئے تیار رہتی ہے ، بالکل ایسے ہی الیکشن کمیشن کو ہر وقت الیکشن کیلئے تیار رہنا چاہئے ،نگران وزیراعلیٰ غیر جانبدار ہونا چاہئے تاکہ شفاف الیکشن ہو سکے۔