مریم نواز کی وطن واپسی کے شیڈول میں تبدیلی 

مریم نواز کی وطن واپسی کے شیڈول میں تبدیلی 
مریم نواز کی وطن واپسی کے شیڈول میں تبدیلی 

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز کے وطن واپسی کے شیڈول میں تبدیلی ہوئی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق دھند کے باعث مریم نواز کی وطن واپسی کے شیڈول میں تبدیلی کرنا پڑی،مریم نواز  جمعہ کو لندن سے دبئی کیلئے روانہ ہوں گی ،نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز ہفتے کے روزسہ پہر3 بجے لاہور پہنچیں گی ،اس سے قبل مریم نواز کی وطن واپسی ہفتہ کی رات 8 بجے شیڈول تھی ۔

پاکستان سے لیگی رہنما مریم نواز کے ساتھ واپس آنے کیلئے دبئی جائیں گے ،مریم نواز ہفتہ کو غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 622 کے ذریعے لاہور پہنچیں گی ۔

مزید :

قومی -بین الاقوامی -