انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر نے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ، 19 روپے مہنگا ہو گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز ایکسچینج کمپنیوں کی جانب سے ڈالر کے فکس ریٹ کو ختم کر دیا گیا تھا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں توڈالر مہنگا ہوا ساتھ ہی انٹر بینک میں ڈالر نے اگلے پچھلے تمام تر ریکارڈ توڑ ڈالے ہیںاور تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔
جیو نیوز کے مطابق کاروباری روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور انٹر بینک مارکیٹ کے اختتام پر امریکی ڈالر 24 روپے 54 پیسے کے اضافے سے 255 روپے 43 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز ڈالر 230.89 روپے پر بند ہوا تھا ، اس سے قبل ڈالر کی بلند ترین سطح 28 جولائی 2022 کو دیکھنے کو ملی تھی جوکہ 239.94 روپے تھی ۔
اس کے علاو ہ سٹاک مارکیٹ میں بھی آج شدید تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور 100 انڈیکس میں 1025 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 810 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔