" تیرے بن" ڈرامے کا ٹائٹل گانا بالی ووڈ گانے کی کاپی قرار

" تیرے بن" ڈرامے کا ٹائٹل گانا بالی ووڈ گانے کی کاپی قرار

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل" تیرے بن "کے ٹائٹل گانےکو  بالی ووڈ کی فلم "شادی میں ضرور آنا" کے گانے "میرا انتقام دیکھے گی " کی کاپی قرار دیا جا رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں جاری ڈرامہ سیریل  "تیرے بن" کا ٹائٹل گانا ایک ماہ قبل ہی یوٹیوب پر جاری کیا گیا تھا، تاہم حال ہی میں ڈرامے کو ٹی وی پر نشر کیے جانے اور اس کی مقبولیت بڑھنے کے بعد شائقین نے گانے پر بھارتی گانے کی کاپی قرار دے دیا۔"تیرے بن" کے ٹائٹل گانے میں ڈرامے کے مرکزی کرداروں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کے ڈرامے کے دلچسپ سین دیکھائیں گئے ہیں ۔  گانے کی شاعری صابر ظفر نے لکھی  جبکہ اس کی موسیقی کی ترتیب اور آواز کا جادو شانی ارشد  نے جگایا ہے، جو پہلے بھی کئی ڈراموں کے ٹائٹل سانگ گا چکے ہیں۔

’تیرے بن‘ ڈرامے کو نشر کیے جانے کے بعد جب مداحوں نے اس کے ٹائٹل گانے کو سنا تو انہیں 2017 کی بالی ووڈ فلم "شادی میں ضرور آنا"  کا گانا "میرا انتقام دیکھے گی"  یاد آیا اور شائقین نے پاکستانی گانے پر بھارتی گانے کی کاپی قرار دے دیا ۔"میرا انتقام دیکھے گی " کرشنا بیورا نےگایا  جبکہ اس کی شاعری گوروو کرشنا بوسل نے لکھی،اس کی  موسیقی آنند راج آنند نے ترتیب دی تھی اور گانے کو کافی سراہا گیا تھا۔حیران کن طور پاکستانی ڈرامے کے ٹائٹل گانے کی موسیقی کی دھن بھارتی گانے کی دھن سے کافی ملتی جلتی ہے اور دونوں گانوں میں دکھائے گئے مناظر بھی بے وفائی اور محبت کے ارد گرد گھومتے ہیں۔ جس کی وجہ سے صارفین اس کی کاپی قرار دے رہے ہیں جبکہ گانے کے بول بلکل مختلف ہیں۔ 

مزید :

تفریح -