الیکشن کمیشن ریاستی ادارہ نہیں، نہ ہی بغاوت کا مقدمہ درج کرسکتاہے، فواد چودھری کے کیس پر اعتزاز احسن کا بیان

الیکشن کمیشن ریاستی ادارہ نہیں، نہ ہی بغاوت کا مقدمہ درج کرسکتاہے، فواد ...
الیکشن کمیشن ریاستی ادارہ نہیں، نہ ہی بغاوت کا مقدمہ درج کرسکتاہے، فواد چودھری کے کیس پر اعتزاز احسن کا بیان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر ماہر قانون اعتزاز احسن کا  فواد چودھری پر الیکشن کمیشن کی جانب سے  فواد چودھری پر بغاوت کامقدمہ درج کرانے پر کہناتھا کہ الیکشن کمیشن کوئی ریاستی ادارہ نہیں، نہ ہی بغاوت کا مقدمہ درج کرسکتاہے۔

 پاکستان پیپلز کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سیاسی شخصیت کو چہرہ ڈھانپ کر پیش کرنا انسانیت کی تذلیل ہےالیکشن کمیشن انتظامی ادارہ ہے ،اس کے پاس عدالتی اختیارات نہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے فوادچودھری پر ریاستی بغاوت کا مقدمہ درج کرنا افسوسناک ہے۔

سینئر رہنما کا مزید کہنا تھا کہ چہرہ ان کا چھپایا جاتاہے جس کی شناخت پریڈ ہونی ہوتی ہے، فوادچودھری کاچہرہ جس مصلحت کے تحت بھی چھپایاگیا افسوس ناک ہے، فوادچودھری سیاسی شخصیت کےساتھ وکیل بھی ہیں ،ان کی ایک شناخت ہے، عدالت میں سیاسی شخصیت کو چہرہ ڈھانپ کر پیش کرنا انسانیت کی تذلیل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ فوادچودھری پنجاب کے حدود میں تھے اور لاہورہائیکورٹ کےدسترس میں تھے،فوادچودھری کو عدالت میں پیشی کا حکم تھا مگر پولیس پنجاب کی حدود سے نکال رہےتھے۔

مزید :

قومی -