اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کو شادی پر ملنے والے تحائف میں لگژری اپارٹمنٹ اور اوڈی ،بی ایم ڈبلیو کاریں شامل

اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کو شادی پر ملنے والے تحائف میں لگژری اپارٹمنٹ ...
اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کو شادی پر ملنے والے تحائف میں لگژری اپارٹمنٹ اور اوڈی ،بی ایم ڈبلیو کاریں شامل

  

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی و وڈ اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی اتھیا شیٹی اور  بھارتی کرکٹر کے ایل راہول  23 جنوری کو  شادی کے بندھن میں بندھ گئے  ہیں اور اب ان کو اس موقع پر ملنے والے بیش قیمتی تحفوں کی فہرست بھی سامنے گئی ہے جس میں  50 کروڑ روپے کا لگژری اپارٹمنٹ اور  آڈی ،بی ایم ڈبلیو کاریں شامل ہیں۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق  اتھیاشیٹی   اور کے ایل راہول نے خاندان، دوستوں اور بالی ووڈ ساتھیوں سے نیک خواہشات حاصل کی ہیں، جبکہ میڈیا نے جوڑے کو ملنے والے تحائف کی لسٹ بھی جاری کردی۔جوڑے کو  سب سے پہلے،سنیل شیٹی  نےاپنی لاڈلی بیٹی کو پرتعش گھر تحفے میں دیا جس کی مالیت 50 کروڑ روپےہے۔سنیل شیٹی کے قریبی دوست سلمان خان نے اتھیا شیٹی  کو ایک کروڑ 64 لاکھ روپے مالیت کی آڈی کار تحفے میں دی۔ واضح رہے کہ سلمان خان نے ہی اپنے دوست سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا کو بالی ووڈ میں لانچ کیاتھا۔بالی ووڈ اداکار جیکی شراف بھی سنیل شیٹی کے دوستوں میں سے ایک ہیں۔انہوں  نے اتھیا کو 30 لاکھ روپے کی گھڑی دی۔

بالی ووڈ  فلم "مبارکاں" میں ساتھ کام کرنے والے ارجن کپور نے اتھیا شیٹی کو ہیروں سے مزین بریسلیٹ تحفے میں دیا۔ اس بریسلیٹ کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

 کے ایل راہول کے دوستوں میں بھارتی  کپتان ویرات کوہلی نے  انہیں بی ایم ڈبلیو  گاڑی تحفے میں دی ۔ جس کی مالیت دوکروڑ 17 لاکھ روپے ہے۔سابق کپتان   مہندر سنگھ دھونی نے 80 لاکھ روپے کی اسپورٹس بائیک تحفے میں دی ہے۔  کے ایل راہول  آئی پی ایل کے بعد دوستوں اور ساتھیوں کے لیے شادی کے استقبالیہ کی میزبانی کرے گا جس میں  کوہلی سمیت دیگر کرکٹرز و بالی ووڈ شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ،ہاردک  پانڈے اورنتاسا سٹینکووچ کے بعد یہ تیسری  بالی ووڈ اور کرکٹر  جوڑی بن چکی ہے۔

مزید :

تفریح -