خیبر پختونخوا میں 15رکنی نگران کابینہ تشکیل

خیبر پختونخوا میں 15رکنی نگران کابینہ تشکیل
خیبر پختونخوا میں 15رکنی نگران کابینہ تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی  پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں    نگران کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے،  کابینہ 15ارکان پر مشتمل ہو گی ۔

نجی ٹی وی چینل "ڈا ن نیوز "کے مطابق خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ میں عبدالحلیم ، مسعود شاہ ، حامد شاہ ، رسول نذیر ، بخت نواز، فضل الہیٰ ، عدنان جلیل اور شفیع اللہ خان  شا مل ہیں ۔
 نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  کے بعد اب نگران کابینہ کا بھی اعلان کیا گیا ہے ، شاہد خٹک ، حاجی غفران، خوشدل خان، تاج محمد  کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے  ان کے علاوہ محمد علی شاہ ، ارشاد قیصر اور منظور آفریدی بھی خیبر پختونخوا کابینہ میں شامل  ہیں ۔