سینیٹ اجلاس؛ حکومتی اتحادی فاروق ایچ نائیک نے وزرا ءکی گاڑیوں پر جھنڈے کے استعمال پر اعتراض اٹھا دیا

سینیٹ اجلاس؛ حکومتی اتحادی فاروق ایچ نائیک نے وزرا ءکی گاڑیوں پر جھنڈے کے ...
سینیٹ اجلاس؛ حکومتی اتحادی فاروق ایچ نائیک نے وزرا ءکی گاڑیوں پر جھنڈے کے استعمال پر اعتراض اٹھا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومتی اتحادی فاروق ایچ نائیک نے سینیٹ اجلاس میں وزراء کی گاڑیوں پر جھنڈے کے استعمال پر اعتراض اٹھا دیا۔

نجی ٹی وی چینل" ایکسپریس نیوز" کے مطابق صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں حکومتی اتحادی فاروق ایچ نائیک کو وزرا ءکی گاڑیوں پر جھنڈے کے استعمال پر اعتراض اٹھا دیا۔فاروق ایچ نائیک نے گاڑی پر جھنڈے کے استعمال پر چیئرمین سے رولنگ مانگ لی ۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹر نے کہاکہ بے اندازہ وزراء، وزرائے مملکت اور مشیروزراءکا سٹیٹس استعمال کررہے ہیں ،ہر گاڑی پر جھنڈا لگایا جاتا ہے اور صوابدید کے تحت یہ سب ہو رہا ہے، اس معاملے پر چیئرمین سینیٹ رولز اور قانون کے مطابق رولنگ دیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -