نام بڑا لیکن تمہارے بلاوے تو پٹواری بھی نہیں آتا ،عدالت موٹروے کرپشن سکینڈل میں تفتیشی افسر پربرہم ہو گئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)حیدر آباد سکھر موٹروے کرپشن سکینڈل کی سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر کی سرزنش کردی، عدالت نے کہاکہ تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ نام بڑا لیکن تمہارے بلاوے تو پٹواری بھی نہیں آتا ،آپ کچھ نہیں کر سکتے ڈائریکٹر کو بلاﺅ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بینکنگ کورٹ کراچی میں 3 ارب روپے کے حیدر آباد سکھر موٹروے کرپشن سکینڈل کی سماعت ہوئی، عدالت میں ایف آئی اے حکام اور ملزمان پیش ہوئے ،ایف آئی اے کی جانب سے حتمی چالان جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کرلی گئی ،عدالت نے ایف آئی اے تفتیشی افسر کی سرزنش کردی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کتنی مہلت چاہئے، ایک سال کی دے دیں مہلت؟ تفتیشی افسر نے کہاکہ اتنی مہلت نہیں چاہئے ۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا اب تک کیا تفتیش کرچکے ہو،تفتیشی افسر نے کہاکہ ابتک 2 ملزمان کے بیانات ریکارڈ کئے ہیں ،عدالت نے ریمارکس دیئے اتنا وقت لگایا بیان ریکارڈ کرنے میں ، یہ تو منٹس کا کام ہے ۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ نام بڑا لیکن تمہارے بلاوے تو پٹواری بھی نہیں آتا ،آپ کچھ نہیں کر سکتے ڈائریکٹر کو بلاﺅ،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ڈائریکٹر اور تفتیشی افسر دونوں پیش ہونا۔