(ق) لیگ کی کونسل جنرل اجلاس؛ چودھری شجاعت حسین فارغ ،چودھری وجاہت حسین مرکزی صدر منتخب

(ق) لیگ کی کونسل جنرل اجلاس؛ چودھری شجاعت حسین فارغ ،چودھری وجاہت حسین مرکزی ...
(ق) لیگ کی کونسل جنرل اجلاس؛ چودھری شجاعت حسین فارغ ،چودھری وجاہت حسین مرکزی صدر منتخب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چودھری شجاعت حسین مسلم لیگ (ق)کی صدارت سے فارغ ہو گئے، جنرل کونسل اجلاس میں چودھری وجاہت حسین کو پارٹی کا مرکزی صدر منتخب کرلیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل" ایکسپریس نیوز" کے مطابق مسلم لیگ (ق)کی جنرل کونسل کا مسلم لیگ ہاﺅس میں اجلاس ہوا،اجلاس میں پنجاب، کے پی، بلوچستان، سندھ کے پارٹی عہدیدار اور رہنما شریک ہوئے ،چودھری شجاعت حسین مسلم لیگ (ق)کی صدارت سے فارغ ہو گئے،چودھری وجاہت حسین کو پارٹی کا مرکزی صدر منتخب کرلیاگیا۔چودھری پرویز الٰہی مسلم لیگ (ق)پنجاب کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے ،کامل علی آغا کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب کرلیاگیا،طارق بشیر چیمہ بھی پارٹی عہدے سے فارغ ہو گئے،سابق ایم پی اے مسلم لیگ (ق)باﺅ رضوان پنجاب کے جنرل سیکرٹری مقرر کر دیئے گئے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -